شاہین، حارث اور فخرزمان نے بچپن کی یادیں تازہ کردیں

Apr 20, 2023 | 21:14:PM
شاہین، حارث اور فخرزمان نے بچپن کی یادیں تازہ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کرکٹر ز کو پہلی عید کتنی ملتی تھی،شاہین آفریدی ، فخرزمان ، حارث رؤف اور زمان خان نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ ا نٹرویو میں  قومی کرکٹر شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور زمان خان ماضی کی حسین یادوں  کو یاد کرتے ہوئے  گم ہو گئے ۔انہوں نے اپنی پہلی عیدی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں حارث رؤف کو بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے کہ وہ بتاتے ہیں کہ انہیں پہلی عیدی 4 یا 5 روپے ملی ، جس پر فخر زمان حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا4 ،5 روپے یا سو، حارث رؤف جواب دیتے ہیں کہ 3 یا 4 روپے، کیونکہ اس کی 2 یا 3 دفعہ چاٹ مل جاتی تھی تب، جس پر فخر زمان مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ میں نے کہنا تھا 0 4 ،0 5  روپے لیکن تم تو مجھ س ے بھی زیادہ پرانے ہو ، جس پر سب ہسنے لگ جاتے ہیں۔

میزبان پھر شاہین آفریدی سے پوچھتے ہیں کہ آپکو کتنی عیدی ملتی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ 5 سو یا ہزار۔ زمان خان سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ 5سو یا 6 سو ۔جس پر میزبان دوبارہ سے حارث رؤف کو کہتے ہیں کہ آپ کیسے مینج کرتےتھےجس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے ایک دفعہ ہی ملی ہے 5 روپے جس پر سب ہنستے ہیں ،فخر زمان  میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر یہ بات آپ کے سامنے ہوئی ہے تو آپ نا مانے۔

کرکٹر حارث رؤف مزید بتاتے ہیں کہ کبھی اگر انہیں 40 یا 50 روپے مل جاتے تھے تو گھر والے یا امی لے لیتی تھی اور کہتی تھی کہ سکول جاؤ گے تو ملے گے ۔