روبوٹ کے کام کرتے ہوئے تھک کر گرنے کی ویڈیو وائرل

Apr 20, 2023 | 11:07:AM
 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک روبوٹ کو کام کرتے کرتے تھک کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک روبوٹ کو کام کرتے کرتے تھک کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ روبوٹ چونکہ مشین ہے اس لیے روبوٹس کا تھکنا ناممکن سی بات ہے مگر انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو نے یہ تصور غلط قرار دے دیا ہے۔

اس فاسٹ فارورڈڈ (تیزی سے چلتی) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دن بھر کام میں مصروف رہنے والا ربوٹ کام کر کر کے تھک کر زمین پر گر گیا ہے۔

اپنی مثال آپ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔