راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز 800 سے متجاوز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہو گیا، سرکاری ہسپتالوں میں 413 اور پرائیویٹ ہسپتالوں و کلینکس میں 400 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک 4982897 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 130336 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
صرف ہاٹ سپاٹ علاقوں سے 17862 لاروا ملے جبکہ ’’کلئیرڈ‘‘ علاقوں کے تھرڈ پارٹی سروے میں بھی 113 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی۔
ڈینگی آپریشن کے دوران3894 مقدمات درج ,1722 پراپرٹیز سیل3304, چالان97, لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید برآں غیرحاضری اور جھوٹی رپورٹس پر 13 ملازمین معطل اور 3 ورکرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، طبی ماہرین کے مطابق آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاو کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار