بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار

Sep 19, 2025 | 21:27:PM
بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی چار رکنی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد  ہوئی، بشری بی بی نے پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا،جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم  واپس روانہ ہو گئی۔

ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید،ڈاکٹر مبشر،ڈاکٹر ماہم،ڈاکٹر ماریہ شامل تھیں۔ 

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت کے دوران طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے یا نہیں؟ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فیصلہ سنا دیا