جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدا لت نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی درخواست خارج کردی۔
9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ با نی پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ویڈیو لنک پر ہی پیش ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے، پیمرا، پی آئی ڈی، انٹرنل سیکورٹی اور وزارت داخلہ کے 10 گواہان کوبھی طلب کرلیاگیاہے۔