لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج منکی پاکس کے مریض کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
مریض کے علاج اور دیکھ بھال پر مامور ہیلتھ پروفیشنلز حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں ،پروفیسر فاروق افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان )لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج منکی پاکس کے مریض کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیاگیااورپرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج منکی پاکس کے مریض کیلئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈکے چیئرمین سینئر پروفیسر ہیڈ آف ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عاطف شہزاد ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر عاکف دلشاد ہیڈ آف گیسٹرو انٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ ،پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم ہیڈ آف میڈیکل یونٹ تھری ، پروفیسر ڈاکٹر نازش ثقلین ہیڈ آف پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان مسعود شامل ہیں۔
میڈیکل بورڈ مریض رحمت علی کا طبی معائنہ کر کے اس کی کلینیکل کنڈیشن ، علاج اور ریکوری کی صورت حال بارے روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین کو رپورٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
ایم ایس پروفیسر ڈاکٹرفریادحسین نے ہسپتال میں انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول کے تمام پروٹوکول SoPs کے مطابق یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کااس حوالے سے کہناہے کہ مریض کے علاج اور دیکھ بھال پر مامور ہیلتھ پروفیشنلز حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں ۔