جام کما ل بچ گئے۔ چیئرمین سینٹ نے ناراض ارکان کو منالیا۔ذرائع کا دعویٰ

Sep 19, 2021 | 21:54:PM
سنجرانی۔نراض ارکان۔جام کمال
کیپشن: صادق سنجرانی اور جام کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرنے کے لئے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ۔چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر احمد خان، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی متحرک رہے۔
ذرائع کے مطابق ان کوششوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ 40 سے زائد صوبائی ارکان اسمبلی ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کےلئے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی ۔کمیٹی سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں برسراقتدار جماعت کے ارکان بھی جام کمال کے خلاف ان کا ساتھ دیں گے۔یہ بھی یاد رہے کہ گورنر بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد بعض تکنیکی وجوہ کی بنا پر اپوزیشن کو واپس بھی کر دی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام