راولپنڈی  پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار،لاکھوں روپے برآمد

Oct 19, 2025 | 18:42:PM
 راولپنڈی  پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار،لاکھوں روپے برآمد
کیپشن: راولپنڈی  پولیس کی کارروائی میں گرفتار کارلفٹر سے مسروقہ کاروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی صدر واہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  کار لفٹر گرفتارکرلیا،گرفتار کارلفٹر سے مسروقہ کاروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم (8 لاکھ روپے) بھی برآمدکرلی۔ 



 تفصیلات کے مطابق  زیر حراست شخص ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیاں چراتا اور پشاور سے دیگر اضلاع  میں لےجا کر فروخت کرتا تھا،زیر حراست شخص قبل ازیں سرقہ وہیکلز کی وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار