افغانستان میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر نجی چینل کی نشریات معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)افغان طالبان نےپاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں۔
افغان طالبان حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے افغانستان میں میڈیا ایک بار پھر خاموش کرا دیا،افغان طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر معطل کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیلی ویژن کی نشریات تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں معطل کی گئی ہیں۔
افغان جرنلسٹس سینٹرکے مطابق افغانستان میں میڈیا پر دباؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ اور آزادیِ اظہار مزید محدود کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کا وفاق سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنا اور طالبان حکومت کا مؤقف نشر نہ کرنا ہے،طالبان کے مذہب کی آڑ میں بنائے گئے نام نہاد قوانین نے میڈیا کی آزادی سلب کر لی ہے،افغان طالبان کے سخت گیر فیصلے پہلے بھی افغان خواتین اور صحافیوں کیلئے جبر کا ماحول پیدا کر چکے ہیں،پاکستان مخالف پروپیگنڈانہ کرنے کا انتقام لینا طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت ہے۔