اسلام آباد میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن شو ،نئے عروسی ٹرینڈزپیش کئے گئے 

Oct 19, 2025 | 14:39:PM
اسلام آباد میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن شو ،نئے عروسی ٹرینڈزپیش کئے گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے عروسی ملبوسات، میک اپ اور جیولری کے نئے ڈیزائن دلکش انداز میں متعارف کرائے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونےوالے ڈیزائنرز کے تخلیق کردہ نئے ڈیزائنز کے عروسی ملبوسات کو حاضرین نے خوب سراہا،اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے فیشن شوز سے نئے فیشن ٹرینڈز سے متعلق آگاہی ملتی ہے۔
فیشن شو دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ آج کل شادیوں کا سیزن بھی ہے، یہاں نئے فیشن ٹرینڈز دیکھ کر شادی کی تقریبات کے لیے اپنے ملبوسات کے انتخاب میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: زبیدہ خانم:سدا بہارآوازکی مالک گلوکارہ کوبچھڑے12 برس بیت گئے
ریمپ پر واک کرنے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ ایسے شوز نا صرف فیشن انڈسٹری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔