سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

Oct 19, 2025 | 11:40:AM
 سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز  قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیرِ ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکرٹری ماہی گیری کی ملاقات ہوئی جس دوران کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کیٹی بندر اور شاہ بندر ماضی میں اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں، منصوبوں سے مالی استحکام اور بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دونوں اضلاع شہر کے قریب اور موٹر وے و نیشنل ہائی وے سے منسلک ہیں، منصوبہ سندھ کے ماحولیاتی طور پر مستحکم اور پائیدار ترقیاتی وژن کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں منی فِش ہاربرز اور دوسرے مرحلے میں مکمل بندرگاہیں ہوں گی، منصوبے سے ماہی گیری، تجارت اور سیاحت میں طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:طاقتور بیٹری اور بڑے کیمرے،اوپو فائنڈ ایکس 9 سیریز لانچ