روس کی پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش 

Nov 19, 2025 | 21:21:PM
روس کی پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف  سٹریٹیجک  سٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی ، انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے،ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے،البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، روس پاکستان کو اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ وژن کے تحت اہم علاقائی حیثیت رکھتا ہے، روسی صدر کے وژن کے تحت علاقائی مسائل علاقائی فریقین کو ہی حل کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :  اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل انتونیو کوسٹا سے برسلز میں ملاقات