اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل انتونیو کوسٹا سے برسلز میں ملاقات

Nov 19, 2025 | 20:48:PM
اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل انتونیو کوسٹا سے برسلز میں ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل انتونیو کوسٹا سے برسلز میں ملاقات کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاک ای یو تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا،باہمی مفاد کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے ای یو کی دوطرفہ اور کثیرالجہتی حمایت کو سراہا،جی ایس پی پلس اور تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی،فریقین نے ملٹی لیٹرلزم کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ ترجیحات کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر