بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 38.56کروڑ ڈالر نکال لیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پرانی سرمایہ کاری کے منافع واپس لے جانا نئی سرمایہ کاری سے زیادہ ہوگیا،بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے 38.56کروڑ ڈالراکتوبر میں واپس لے لیے۔
25ستمبر کے مقابلے 25 اکتوبرمیں واپس لے جانے والا منافع 142 فیصد زائد ہے،اکتوبر 24 کے مقابلے اکتوبر 25 بیرونی سرمایہ کاروں نے6.8 فیصد کم منافع واپس بھیجا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے چار مہینے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 39 فیصد زائد 1 ارب 13 کروڑ ڈالر منافع واپس بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کابڑا آپریشن،130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں