پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک2 اختتام پذیر

Nov 19, 2025 | 19:00:PM
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک2 اختتام پذیر
کیپشن: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک2 اختتام پذیر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو اختتام پذیرہوگئی ،مشق 8 سے 19 نومبر تک انسداد دہشت گردی کے ڈومین میں جاری رہی۔ 

پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی،تمام ٹریننگ اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے،مشق کا اختتامی سیشن 18 نومبر کو منعقد ہوا۔

پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،انڈونیشیا کی طرف سے سینئر عسکری حکام نے مشق کی نگرانی کی۔

دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور فوجی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا،دہشت گردی کے خلاف آپریشنل طریقہ کار کی بہتری مشق کا بنیادی مقصد رہا۔

شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی،مشق کے انعقاد سے پاک انڈونیشیا عسکری تعاون مزید مضبوط ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافرسے 20پاکستانی پاسپورٹ برآمد