ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے، سراج الحق

Nov 19, 2023 | 18:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج کا یہ اجتماع دشمن کیلئے موت کا پیغام ہے،ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے۔
لاہور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ آج میں لاہور کے لوگوں کو بہنوں کو بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس عظیم الشان مارچ میں آپ سے بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں،یہ وہ مقدس جگہ ہے جہاں نبی نے انبیاکی امامت کی تھی،سولہ بار جنگوں کے بعد وہاں ممبر کو فتح کیا۔
ان کاکہناتھا کہ اسرائیل کا نام 1948 سے پہلے کوئی نہیں تھا،7 اکتوبر طوفان القصی کی صورت میں مظلوم کیلئے قدم اٹھایا،میں نے دیکھا آسٹریلیا نے اسلحہ سے بھرا ہوا بحری جہاز بھیجنا چاہا تو وہاں کی عوام نے انکو روکا،میں خود واشنگٹن اور لندن کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے فلسطینیوںکیلئے مظاہرے کئے ۔
سراج الحق نے کہاکہ آپکا ہر قدم جہاد فی سبیل اللہ ہے،آج اس لاکھوں کے مجمع نے دشمنوں کو پیغام دیا کہہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں،سو ٹینک لے کر الشفاہسپتال پر چڑھائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا، تحریک انصاف نے اہم وکٹ گرا دی