مفتی اعظم پاکستان کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

Nov 19, 2022 | 00:49:AM
مفتی اعظم پاکستان، رفیع عثمانی، نماز جنازہ، بھائی مفتی تقی عثمانی، پڑھائیں گے
کیپشن: مفتی رفیع عثمانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے ،تمام مساجد و مدارس میں دعاؤں اور ایصال ثواب کا سلسلہ جاری ہے ،ملک بھر سے مفتی اعظم پاکستان کے تلامذہ کی دارالعلوم کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کی امامت ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی کریں گے،مولانا مفتی رفیع عثمانی کو ان کے والد گرامی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی اور دیگر مشائخ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی اعظم پاکستان کا انتقال ،نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا