مفتی اعظم پاکستان کا انتقال ،نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Nov 18, 2022 | 23:56:PM
مفتی اعظم پاکستان، مفتی رفیع عثمانی انتقال، تدفین کا اعلان،
کیپشن: مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ مفتی رفیع عثمانی کے نماز جنازہ تاخیر سے ہوگی، ان کے بڑے صاحبزادے ملک سے باہر ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ مفتی رفیع عثمانی کے صاحبزادے کی آمد کے بعد جنازے کا اعلان ہوگا۔

مفتی اعظم پاکستان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کا فیصلہ صبح کیا جائے گا،مفتی رفیع عثمانی کے صاحبزادے مفتی زبیر اشرف لندن میں فیملی کے ساتھ ہیں،مفتی زبیر اشرف فیملی کے ساتھ بذریعہ ٹرین سکاٹ لینڈ کے سفر پر تھے،موسم کی خرابی کی وجہ سے دو گھنٹے کی مسافت پر ٹرین رک گئی ہے،مانچسٹر کی مسافت چھ گھنٹے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ موسم خراب ہونے کے باعث فلائٹ سے بھی مانچسٹر نہیں جا سکتے ہیں،مفتی رفیع عثمانی کے  جنازہ میں تاخیر ہو گی۔
یاد رہے کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، مفتی رفیع عثمانی طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے،مفتی محمد رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو پیدا ہوئے تھے ،مفتی رفیع عثمانی تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحبزادے ہیں،مفتی محمد رفیع عثمانی کا شمار پاکستان کے سرکردہ علما میں ہوتا ہے، مفتی رفیع عثمانی درجن بھر کتابوں کے مصنف تھے ،مفتی رفیع عثمانی کی کتابوں میں درس مسلم، دو قومی نظریہ، نوادر الفقہ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے میں زخمی اے این پی کے رہنما رضا اللہ خان انتقال کر گئے