بنگلہ دیش کیخلاف شعیب ملک کا رن آؤٹ ۔۔سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Nov 19, 2021 | 18:44:PM
شعیب ملک رن آؤٹ
کیپشن: شعیب ملک کے رن آؤٹ ہونے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو اگر چہ شکست دیدی مگرمیچ کے شروع میں ایک بار پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی  تھی جب پاکستان کے صرف 30رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے ۔شعیب ملک جنہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

اس سب میں دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب ملک رن آؤٹ بھی مزاحیہ طریقے سے ہوئے یا اسے شعیب ملک کی سستی کہہ لیجیے ۔شعیب ملک کے رن آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک  رن لینے کیلئے آگے بڑھتے ہیں مگر جب دیکھتے ہیں کہ گیندوکٹ کیپر کے ہاتھ میں ہے تو رن لینے سے باز آجاتے ہیں ۔مگر کریز میں بڑی سستی سے جاتے  ہیں ۔۔شاید وہ  یہ  سمجھ رہےہوتے ہیں کہ گیند ابھی دور ہے اس لئے وہ بلے کو کریز میں رکھنے میں تاخیر کرتے ہیں مگر وکٹ کیپر کا تھرو ڈائریکٹ وکٹ کو لگ جاتا ہے اور شعیب ملک کا بلا ابھی ہوا میں ہی ہوتا ہے ۔شعیب ملک کی اس سستی کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے سوشل میڈیا پر ۔۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران بال سٹیڈیم میں جا گری ۔۔۔۔۔پھرتماشائیوں نے کیا کیا؟