بھارتی اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران بال تماشائیوں میں جا گری ۔۔۔۔۔شائقین نےپھر کیا کیا؟

Nov 19, 2021 | 16:35:PM
بھارتی اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران بال سٹیڈیم میں جا گری
کیپشن: بھارت اور نیوزی لینڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران ہونے والی  ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو جے پور کے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والےحالیہ میچ کی  ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران میچ چھکے کے بعد جیسے ہی بال اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے درمیان جاکر گری تو وہاں موجود ایک شخص نے بال اٹھائی اور اسٹیڈیم سے ہی بھاگ نکلا۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد اس شخص سے بال چھوڑنے کا کہتے رہے لیکن وہ شخص بنا کسی کی بات سنے بھاگتا چلا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  19 نومبر اور  تیسرا 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کریں گی یا نہیں۔۔۔۔؟