فرعونیت ۔۔پولیس اہلکار نے دھکے دیکر بزرگ خاتون کو احساس پروگرام سے نکال دیا۔۔

Nov 19, 2021 | 18:03:PM
بزرگ خاتون ، احساس پروگرام سے نکال دیا
کیپشن: پولیس اہلکار نے دھکے دیکر بزرگ خاتون کو احساس پروگرام سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرعونیت کے خمار میں مبتلا پولیس اہلکاروں کا رویہ ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتا ہے مگر ان کے رویے میں تبدیلی کیونکر آئے ۔۔آئے روز پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کی خبر یں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ویڈیو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے احسا س پروگرام کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون پیسے لینے کیلئے سنٹر کی طرف بڑھتی ہے  ۔وہاں پر موجود پولیس اہلکار اسے دھمکاتا ہے اس سے بدتمیز ی کرتا ہے وہ وہاں سے نہیں ہٹتی تو پولیس اہلکار اسے وہاں سے دھکے دیکر نکال دیتا ہے جس پر بزرگ خاتون خاموشی سے وہاں سے چلی جاتی ہے ۔ 

ریحام نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ''یہ ہے نیا پاکستان ۔۔۔یہ مناظر عمران خان کےمعروف  فلاحی پروگرام احساس پروگرام کے ہیں''

یہ بھی پڑھیں:کیا ریپ کے مجرموں کو نامرد بنایا جائیگا؟؟۔۔حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا