کیا ریپ کے مجرموں کو نامرد بنایا جائیگا؟؟۔۔حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

Nov 19, 2021 | 16:37:PM
نامرد کرنے کا قانون
کیپشن: کیا ریپ کے مجرموں کو نامرد بنایا جائیگا؟؟۔۔حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی پارلیمان سے منظور شدہ نئے قانون کے تحت ناصرف ریپ کے ملزمان کا خصوصی عدالتوں کے ذریعے جلد ٹرائیل ہو گا بلکہ نادرا ان کی فہرست بھی مرتب کرے گا جسے عدالتوں اور تفتیشی اداروں کے علاوہ وزیراعظم کے حکم پر عام بھی کیا جا سکے گا  تاہم اس قانون میں ریب کے مجرموں کو نامرد کرنے کی شق شامل نہیں، بل کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) ملک بھر میں جنسی جرائم کے مجرموں کا ریکارڈ کا رجسٹر بنائے گا، قانون کے مطابق قائم کی گئی ایک خصوصی کمیٹی وقتاً فوقتاً نادرا سے ایسی فہرست بنانے کا کہے گی جس میں جنسی جرائم میں ملوث افراد کے نام اور ان کے جرائم کی تفصیل ہو گی۔

ملیکہ بخاری   کا  کہنا تھا کہ  کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے۔ کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو نکالنے کی سفارش اسلامی نظریاتی کونسل نے کی تھی ہم کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کرینگے جو اسلام کے منافی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی بھارتی فلم۔۔ مہوش حیات کی شدید تنقید