چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان کادو ٹوک موقف،آئی سی سی کااجلاس پھرملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے دو ٹوک موقف کی وجہ سےچیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس پھر ملتوی کر دیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی پر پاک،بھارت ڈیڈ لاک برقرار ہے، پی سی بی اور بی سی سی آئی نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا،دونوں کرکٹ بورڈ اپنی حکومتوں سے چیمپینز ٹرافی پر مشاورت کریں گے۔ معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی سی سی کا اگلا اجلاس اتوار یا پیر کو ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹےمیں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی عہدے کی مدت میں بھی ایک ماہ کی توسیع کاامکان ہے۔
پاکستان کو اگلے سال کے اوائل میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کرنا ہے جبکہ بھارت نے میزبان ملک کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس کے بجائے ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ موڈ کی حمایت کی ہے جسے پی سی بی نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔