شیخ رشید کے بعدحریم شاہ کا مفتی قوی کو بھی فون۔۔ کیا گفتگو ہوئی؟ ۔۔ویڈیو وائرل

Nov 19, 2021 | 14:59:PM
حریم شاہ کا مفتی قوی کو فون
کیپشن: حریم شاہ مفتی قوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

Fast translate
Icon translate

Fast translate
Icon translate

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی قوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یونیورسٹی میں طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل۔۔صارفین کی شدید تنقید

 تفصیلات کے مطابق  تابش ہاشمی کے ویب شو ٹو بی آنیسٹ کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر آج جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہونگی ۔جاری کئے گئے نئے ٹیزر کی ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں ؟جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا فون اٹھالیں گے ؟جس پر حریم شاہ پُراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ‘ہاں’۔

بنگلہ دیش کیخلاف شعیب ملک کا رن آؤٹ ۔۔سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

 اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پر مفتی قوی کو کال کرتی ہیں تاہم 2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز اسی پروگرام کا پہلا ٹیزر وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ میزبان کے کہنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں ’بکواس بند کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں:’بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔‘شیخ رشید نےحریم شاہ کو جھاڑ پلا دی