بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک  توسیع

May 19, 2026 | 18:41:PM
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک  توسیع
کیپشن: طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمان) بھارتی پروازوں کیلئے  پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک  توسیع کر دی گئی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق 19 مئی سے پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں پر ہو گا،بھارتی ایئرلائنزکے لیزپرحاصل کردہ طیارے،بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والےطیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔

یادرہے کہ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرپابندی گزشتہ برس عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں پر200 یونٹس تک سبسڈی! وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا