عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا وقت ختم،کوئی اڈیالہ جیل نہیں پہنچا

May 19, 2026 | 18:34:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا وقت ختم،کوئی اڈیالہ جیل نہیں پہنچا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوئی فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا،پی ٹی آئی ملاقات فہرست کے مطابق بھی کوئی رہنما نہ پہنچا۔

ملاقات فہرست کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، چنگیز خان کاکڑ کے نام بھجوائے گئے تھے،انتظار پنجوتھہ، علی رحمان اور علی اعجاز بٹر کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی خان، عمیر نیازی، دیگر پارلیمنٹیرن کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گئے تاہم پولیس نے تمام رہنماؤں کو داہگل ناکے پر روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کیلئےہر قیمت ادا کرے گا؛وزیراعظم