پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کیلئےہر قیمت ادا کرے گا؛وزیراعظم

آپریشن غضبُ الِحق دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے جاری ہے؛ کوئٹہ کمانڈ اینڈ  سٹاف کالج میں افسران سے خطاب

May 19, 2026 | 18:16:PM
پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کیلئےہر قیمت ادا کرے گا؛وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ کمانڈ اینڈ  سٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن غضبُ الِحق دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے جاری ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کیلئےہر قیمت ادا کرے گا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نےکوئٹہ کمانڈ اینڈ  سٹاف کالج کا دورہ کیا،وزیراعظم کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔ 

 کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب میں وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تاریخی کامیابی پر پاک افواج کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کیا،آپریشن غضبُ الِحق دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے جاری ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

علاوہ ازیں،وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان کیلئے بڑا اعزاز!ہما فخر کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل فار پاکستان کی ایڈوائزر مقرر ہو گئیں