پاکستان کیلئے بڑا اعزاز!ہما فخر کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل فار پاکستان کی ایڈوائزر مقرر ہو گئیں

May 19, 2026 | 17:44:PM
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز!ہما فخر کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل فار پاکستان کی ایڈوائزر مقرر ہو گئیں
کیپشن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز!ہما فخر کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل فار پاکستان کی ایڈوائزر مقرر ہو گئیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت ہما فخر کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل فار پاکستان کی ایڈوائزر مقرر ہو گئیں۔ 

ہما فخر نے بکھنگم پیلس میں کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل کی گولڈن جوبلی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی, تقریب میں دنیا بھر سے شاہی شخصیات، ماہرین تعلیم، کاروباری رہنما، سائنسدان اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل کئی برسوں سے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے تعلیم، ڈیجیٹل اسکلز، کاروباری تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر کام کر رہا ہے، جن سے ہزاروں پاکستانی نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔