آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، بابر اعظم کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ ٹیم میں متعدد اہم تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کی سکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کئی کھلاڑیوں کی جگہ نئے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کے ناموں پر بھی سلیکشن کمیٹی میں غور کیا جا رہا ہے، جبکہ آل راؤنڈر حسین طلعت کو اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بگ بیش بھارت منتقل ہوگئی؟شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر
ادھر سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 22 مئی سے راولپنڈی منتقل کر دیا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی تیاریوں میں تیزی آ جائے گی۔