جدید فیچرز اور بہتر ین رینج :ایم جی نے پاکستان میں نئی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

May 19, 2026 | 15:10:PM
جدید فیچرز اور بہتر ین رینج :ایم جی نے پاکستان میں نئی الیکٹرک کار متعارف کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایم جی موٹر پاکستان نے مقامی مارکیٹ میں اپنی نئی الیکٹرک ہیچ بیک MG4 EV Urban متعارف کرا دی ہے، جو جدید فیچرز اور بہتر رینج کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی میں 43 کلوواٹ آور بیٹری اور فرنٹ وہیل ڈرائیو الیکٹرک موٹر دی گئی ہے، جو 110 کلوواٹ پاور اور 250 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے، MG4 EV Urban ایک چارج پر WLTP معیار کے تحت 316 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی ڈی سی فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے، جس کے ذریعے بیٹری کو 10 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 28 منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے۔

فیچرز کے لحاظ سے اس میں 12.8 انچ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، ہیٹڈ فرنٹ سیٹس، وائرلیس چارجنگ اور جدید ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز شامل ہیں۔

حفاظتی خصوصیات میں ایڈاپٹو کروز کنٹرول، آٹونومس ایمرجنسی بریکنگ، بلائنڈ اسپاٹ ڈیٹیکشن، لین کیپ اسسٹ اور 540 ڈگری ایچ ڈی کیمرا سسٹم شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں پر  نیا بوجھ! روٹی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

یہ گاڑی لاہور میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرائی گئی، جس میں ڈیلرز، میڈیا نمائندگان اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ MG4 EV Urban کی پاکستان میں قیمت 69 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔