مہنگے آٹے کے اثرات: روٹی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، عوام پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جمیل خان)20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد شہر میں روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔
مختلف علاقوں میں 14 روپے والی روٹی اب 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔
نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی، آٹے اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا۔
نانبائی رہنما آفتاب اسلم گل نے کہا کہ 20 روپے میں روٹی فروخت کرنا ان کی مجبوری بن چکا ہے کیونکہ 14 روپے میں روٹی بیچ کر اخراجات پورے نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد بار حکام کو درخواستیں دی گئیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کب ہوگا؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ روٹی کا سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کیا جائے تاکہ نانبائیوں اور شہریوں دونوں کے لیے واضح پالیسی بنائی جا سکے۔