وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ:الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کنکشن قوانین میں نرمی

May 19, 2026 | 12:30:PM
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ:الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کنکشن قوانین میں نرمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء)وفاقی حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کنکشن کے قوانین میں اہم ترمیم کر دی ہے، جس کا مقصد ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب ایک ہی جگہ پر چارجنگ اسٹیشن کے لیے دوسرا کنکشن بھی حاصل کیا جا سکے گا، جبکہ ایک ہی عمارت یا مقام پر اضافی ٹرانسفارمر لگا کر الگ بجلی کنکشن لینے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے،اس سے قبل ایک جگہ پر صرف ایک ہی کنکشن دیا جاتا تھا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے لیے خصوصی اور نسبتاً سستا ٹیرف متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت صارفین صرف چارجنگ اسٹیشن کے آپریشنز کے لیے بجلی استعمال کر سکیں گے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر کنکشن کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی اور اضافی بلز بھی وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان: لاہور میں آٹے کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر

کنکشن کے حصول کے لیے مالکان کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے گی کہ بجلی صرف چارجنگ اسٹیشن کے لیے استعمال کی جائے گی۔