بجٹ سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان: لاہور میں آٹے کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر

May 19, 2026 | 12:20:PM
بجٹ سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان: لاہور میں آٹے کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی)لاہور میں بجٹ سے قبل مہنگائی کے ایک نئے دباؤ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں آٹے کی قیمتیں عام صارفین کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی آٹا کمپنیوں کی جانب سے 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، دوسری جانب سرکاری سطح پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے اور آٹا خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے، عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ ریلیف حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 2026-27 کی تیاری:پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا اگلا دورآج ہوگا

شہریوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں “اتنا مہنگا آٹا غریب آدمی کے بس سے باہر ہو چکا ہے” اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔