کیپٹو پاورلیوی،حکومت کا بجلی90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے کیپٹو پاورلیوی سے بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیارکرلیا،بجلی 90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکا پلان آئی ایم ایف کوشیئر کردیا ہے ،کیپٹو پاورلیوی سے پہلےمرحلےمیں بجلی 90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،حکومت کوکیپٹو پاورلیوی بڑھنے پربجلی مزیدسستی ہونےکی توقع ہے،کیپٹوپاورپلانٹس پر 20فیصدتک لیوی عائد کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے،لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی،کیپٹو پاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذکیاگی،کیپٹو پاورپلانٹس پرجولائی2025میں لیوی کی شرح بڑھ کر 10فیصد کرنے کا پلان ہے،فروری2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 15فیصد کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے،اگست2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مزید بڑھاکر20فیصدکی جائے گی،لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی،مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کی جائیگی،وفاقی حکومت یکم فروری2025 سے کیپٹوپاورپلانٹس کے لیےٹیرف بڑھاچکی ہے،کیپٹوپاورپلانٹس کاگیس ٹیرف 3 ہزار روپے سےبڑھاکرساڑھے3 ہزار روپےکیا گیاتھا،کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا علیمہ خان PTIکا احتجاج لیڈ کریں گی،ایم این ایز کو کیا تحفظات ہیں؟