ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث 3 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ایجنٹ گرفتار ،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سبطین ، طلحہ حسن اور عمر عثمان کے نام سے ہوئی،ملزمان کو مختلف کاروائیوں میں پھالیہ گجرات سے گرفتار کیا گیا،ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ،ملزم محمد سبطین کو چھاپہ مار کاروائی میں پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے شہری کو سپین ملازمت دلوانے کی غرض سے 30 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ،ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے موریطانیہ بھجوایا ،ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی ۔
شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کیا اور واپس آ گیا ، ایک اور کاروائی میں ملزم عمر عثمان کو پھالیہ سے گرفتار کیا چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 22 عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ملوث پایا گیا ،ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،جبکہ ملزم طلحہ حسن سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر ایران، ترکی اور کرغیزستان بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔