یوم تکبیر ، 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

May 19, 2025 | 14:43:PM
یوم تکبیر ، 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول بند کر دیئے گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے دن عام تعطیل  کا اعلان کیا ہے۔ 

اس کے علاوہ حکومت سندھ نے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ 

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی ،باختیار اتھارٹیز بلدیاتی کاؤنسل میں عام تعطیل ہوگی۔ 

  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔