پنجاب: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

May 19, 2023 | 09:27:AM
پنجاب: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے دو مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت دوافراد جان کی بازی ہار گئے۔

دیپالپور تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود میں رشتے کے تنازع پر ماموں نے فائرنگ کرکے بھانجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کی شناخت پندرہ سالہ ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ سپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: یزمان میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

فائرنگ کا ایک اور واقعہ منچن آباد کے نواحی علاقے بچیانوالی میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر 70 سالہ  امین نامی شخص کو قتل کردیا گیا، مقتول پیشی پر سول کورٹ جارہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔