عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

May 19, 2022 | 11:49:AM
گورنر  شپ سے برطرفی  کیخلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

 عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی کے فیصلےکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے وزیراعظم کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنر کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پنجاب کا ہے یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیںروپیہ کمزور۔ ڈالرمزید تگڑا