روپیہ کمزور۔ ڈالرمزید تگڑا

May 19, 2022 | 10:34:AM
روپیہ کمزور۔ ڈالرمزید تگڑا
کیپشن: ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا،انٹر بینک میں ڈالر نے ڈبل سنچری بنا لی۔

  تفصیلات کے مطابق حکومت امریکی ڈالر کو قابو کرنے میں بے بس ہو گئی ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر نے  ڈبل سنچری مکمل کر لی،اوپن مارکیٹ کےبعد انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 200 روپے سے تجاوز کر گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 201 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

  خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کےالیکشن کیلئےآرڈر کیسے کرائے گئے؟عمرسرفراز چیمہ کا بڑا بیان