تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی اجلاس۔اہم خبر سامنے آگئی

May 19, 2021 | 11:41:AM
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی اجلاس۔اہم خبر سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)طلبہ اور والدین انتظار کی سولی پر،،،وزرائے تعلیم کی مصروفیت کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس آج بھی نہ ہوسکا,اجلاس 23 مئی سے قبل کسی بھی روز بھی بلوائے جانے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  سکولوں کی بندش کا مسئلہ جوں کاتوں ہے  این سی او سی  کا اجلاس وزرائے تعلیم کی مصروفیت کے باعث لٹک گیا۔اجلاس میں تعلیمی ادارے 23 مئی کے بعد کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کے حوالے سے بھی حتمی اعلان کیا جانا تھا،سابقہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں علیحدہ گروپ کیوں بنایا؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے