اسمبلی میں علیحدہ گروپ کیوں بنایا؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے

May 19, 2021 | 09:41:AM
اسمبلی میں علیحدہ گروپ کیوں بنایا؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے اسمبلی میں اپنا گروپ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہیں۔ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،ہمارا گروپ اسمبلی میں آواز ضرور اٹھائےگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ   ہم ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتےہیں،مکمل منی ٹریل دے دی ۔تینوں ایف آئی آرز میں چینی کا ذکر نہیں ہے۔ہم سب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے،عمران خان کے ساتھی ہیں۔ پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفرپورےغور سے ہماری بات سن رہےہیں۔وہ اپنی رپورٹ بہت جلدوزیراعظم کو پیش کردیں گے۔خان صاحب سے انصاف کی امیدہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر اور علی ترین کو پھر بڑا ریلیف مل گیا۔۔۔