پاکستان ریلوے میں رعایت کی نئی پالیسی، اب 50 فیصد سےزیادہ رعایت نہیں ملےگی

Mar 19, 2026 | 23:05:PM
پاکستان ریلوے میں رعایت کی نئی پالیسی، اب 50 فیصد سےزیادہ رعایت نہیں ملےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے میں رعایت کی نئی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، کوئی بھی ہو، کتنا ہی بڑا عہدہ ہو،  اب 50 فیصد سےزیادہ رعایت نہیں ملےگی۔

 پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں جاری مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی (کنسیشنز) کو یکساں اور منظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف کمرشل مینیجر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے کی ہدایات پر تمام رعایتوں پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کو دی جانے والی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی، اب کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق سال میں 10 سنگل سفروں تک ہوگا۔ یہ سہولت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہوگی، تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران حملے بند کرے، پراکیسیوں کی امداد بھی بند کرے،آبنائےہرمزکھولے: علاقائی وزرا خارجہ کا مطالبہ 
مزید برآں، صحافیوں کے شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ رعایتی پالیسی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے۔ یہ فیصلے سی ای او/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری سے نافذ العمل کیے گئے ہیں۔