مردان میں پولیس کی بڑی غفلت،قتل و اقدام قتل کیس کا زخمی ملزم ہسپتال سےفرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظورحسین)خیبرپختونخواکے شہرمردان میں پولیس کی غفلت کی وجہ قتل و اقدام قتل کیس کا زخمی ملزم ہسپتال سے فرارہوگیا۔
ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ تاجبر شاہ سمیت پولیس ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کو علاج کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کانسٹیبل احمد علی پر ملزم کو فرار کرانےکا الزام ہے۔
تھانہ شیخ ملتون ایس ایچ او شفیق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئےذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
حکام کے مطابق محکمانہ تحقیقات جاری ہے،ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں تیز بارش