دوست کے قتل میں ملوث اشتہاری 3 سال بعد گرفتار

Mar 19, 2026 | 13:49:PM
دوست کے قتل میں ملوث اشتہاری 3 سال بعد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوست کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو 3 سال بعد سمن آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم ہنجروال پولیس کو گزشتہ 2 سال سے مطلوب تھا۔

 ملزم کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش ہو کر رہ رہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم سعید نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنے ہی دوست مجاہد کو قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:محفوظ عید کے لیےلاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ 

 قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو دریا راوی کے کنارے لے جا کر ریت میں دفن کر دیا تھا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ہنجروال پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا رہے گا۔