محفوظ عید کے لیےلاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ 

Mar 19, 2026 | 13:27:PM
محفوظ عید کے لیےلاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک)محفوظ عید کے لیےلاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کاکہناہے کہ عید شاپنگ کے پیش نظر جامع سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیاہے،87 مارکیٹوں میں اضافی پولیس نفری تعینات کر دی ہے،30 اہم تجارتی مراکز میں پولیس ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں ۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق ہیلپ ڈیسک پر مرد اور خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں،اہم مارکیٹس میں سائیکل اور گھڑ سوار پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے،بازاروں میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،کراؤڈ کنٹرول کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامورہیں،سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کا گشت مزید بڑھا دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتیں زمین بوس؛سوناایک ہی دن میں 24300روپے فی تولہ سستا
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق خواتین کی ہراسگی اور ہلڑ بازی روکنا اولین ترجیح ہے،لاہور پولیس کی دو ہزار سے زائد نفری بازاروں اور مارکیٹس میں تعینات کی گئی ہے۔