قیمتیں زمین بوس؛سوناایک ہی دن میں 24300روپے فی تولہ سستا

Mar 19, 2026 | 13:05:PM
قیمتیں زمین بوس؛سوناایک ہی دن میں 24300روپے فی تولہ سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر سستاہوکر 4767 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک دن میں فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت  5 لاکھ روپے سے نیچے آگئی اور4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کاہوگیا۔
 دس گرام سونا ایک دن میں 20 ہزار 833 روپے سستا ہواہے جس کے بعددس گرام سونا 4 لاکھ 28 ہزار 2028 روپے  کاہوگیاہے۔
ایک تولہ چاندی بھی ایک دن میں 760 روپے  سستی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کا عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر تعطیلات کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار ہی تھیں۔