صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایرانی توانائی تنصیبات پر مزید حملے نہ کیے جائیں:امریکی اخبار کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے نہ کیے جائیں۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے ایران کو پیغام پہنچ چکا ہے، ایران نے آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیزی جاری رکھی تو ٹرمپ مزید حملے کر سکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم تھا، ٹرمپ چاہتے تھے کہ ہرمز کے معاملے پر ایران پر دباؤ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نےپڑوسیوں کےساتھ دشمن جیسارویہ اپنایا،فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں:سعودیہ