ایران نےپڑوسیوں کےساتھ دشمن جیسارویہ اپنایا،فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں:سعودیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران نےپڑوسیوں کےساتھ دشمن جیسارویہ اپنایا، ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران مسلسل شہری مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ دعویٰ کہ یہ حملے امریکی فوجی اڈوں کی وجہ سے ہیں، ناقابل یقین ہے، ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک پر حملوں کے نتائج ہوں گے اور یہ اقدامات تہران کو مزید تنہائی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مکالمے پر یقین نہیں رکھتا اور ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، یہ دباؤ کامیاب نہیں ہوگا، مملکت اس دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی، بلکہ یہ دباؤ الٹا اثر ڈالے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سمندری راستوں کی آزادی کو درپیش کسی بھی خطرے کیلئے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایران کو اپنے پراکسی گروپس کی حمایت بند کرنی چاہیے، ایران تنازع میں سعودی عرب کی اولین ترجیح خلیجی ممالک پر حملوں کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توانائی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
شہزاہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ اولین ترجیح ہے کہ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملے فوری طور پر بند ہوں، اہم بات یہ ہے کہ میرے ملک اور میرے پڑوسی ممالک، جو اس تنازع کا حصہ نہیں ان پر ہونے والے حملے بند ہوں، ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کریں گے تاکہ ان حملوں کو روکا جا سکے۔