عمران خان،پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ

Mar 19, 2023 | 12:34:PM
عمران خان،پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی،عمران خان پر پولیس کی مدعیت میں انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مقدمے میں چوری اور ڈکیتی کہ دفعات بھی شامل ،مقدمہ میں عمران خان  نامزد،دیگر  رہنماؤں اور ہزاروں نامعلوم کارکنان کے خلاف درج ہوا،مقدمہ میں علی امین گنڈاپور،مرادسعید،شبلی فراز،عمرایوب،حسان نیازی،حماداظہرنامزد کیے گئے ہیں ،خرم نواز،فرخ حبیب،عامرکیانی،کرنل ریٹائرڈعاصم،عمرسلطان اوراسدقیصر دیگر ملزموں میں شامل ہیں ۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کے کھلاڑیوں کا پولیس پر حملہ،اسلحہ چھین کر لے گئے

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نےجوڈیشل کمپلیکس کوچاروں طرف سےگھیرا،ملزمان نےجوڈیشل کمپلیکس کےشیشےبھی توڑے،سرکاری گاڑیوں اورپولیس ملازمین کی موٹرسائیکلیوں کوآگ لگائی گئی،ملزمان وائرلیس سیٹ،پستول،نقدی بھی چھین کرلےگئے،پولیس ملازمین سے8اینٹی رائٹ کٹس،پولیس وائر لیس سرکاری اسلحہ  بھی چھین لیا گیا۔ملزمان نے جی الیون پر پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے اب تک اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے مزید ک کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔

پی ٹی آئی کے  مشتعل کارکنان کے پتھراؤ اور تشدد سے 52 اہلکار زخمی ہوئے ،زخمیوں میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر ، ایس پی صدر نوشیرواں علی، ایس پی رورل حسن جہانگیر، ایس پی پلان اینڈ پٹرول ڈاکٹر سمیع ملک بھی شامل ہیں ،زخمی اہلکاروں میں  اسلام  آباد پولیس سمیت معاون فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں، اسلام آباد پولیس  کی  12  گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ،ایس ایچ او گولڑہ کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی ۔

پنجاب پولیس اور ایف سی کی  تین گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ،پی ٹی آئی کارکنان نے  اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا ،پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد کی دو  بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کے شیشے مکمل توڑ دئیے گئے ،آئی جی اسلام آباد نے اس مد میں ہونے والے  نقصان کا  جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔