پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز: پی سی بی نے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کو طلب کرلیا

Mar 19, 2023 | 12:23:PM
پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز: پی سی بی نے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کے روز طلب کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام منتخب کھلاڑیوں کو منگل کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اُسی دن ٹیم کے کپتان شاداب خان پریس کانفرنس بھی کریں گے جس کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات قومی ٹیم دبئی روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ افغانستان،قومی ٹیم کا اعلان

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 24، 26 اور 27 مارچ کو تین ٹی ٹونٹی میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔